کامیابی: مختلف اوقات، ادوار اور حالات میں کامیابی کی تعریف بدلتی رہتی ہے۔
1۔ روتے شیرخوار کے لیے دودھ مل جانا۔ پیمپر چینج ہو جانا کامیابی ہے۔
2۔ نرسری کے بچے کے لئے، حروف تہجی سیکھ لینا کامیابی ہے۔
3۔ چھ سال کے بچے کے لئے *شاباش*، *سالگرہ مبارک* وغیرہ جیسے مبارکبادی کے لفظ کامیابی ہیں۔
4۔ نو عمر کے لئے سائیکل یا موٹر بائیک سیکھ لینا کامیابی ہے۔
5۔ نوجوان کے لیے میٹرک پاس کر لینا کامیابی
6۔ مسافر کے لیے منزل تک پہنچ جانا کامیابی ہوگا۔
7۔ ایک جوان کے لیے خود اپنے اخراجات اٹھا کر فیملی کے لئے کمانا/سوچنا کامیابی ہے۔
8۔ ایک استاد کی نظر میں اپنے شاگردوں کو پاس کروا لینا کامیابی
9۔ مزدور کے لیے پیسے جوڑ کر اپنا کاروبار شروع کرنا کامیابی
10۔ بے گھر کے لئے اپنا گھر بنا لینا کامیابی۔
11۔ غیر شادی شدہ کی نظر میں اس کی شادی ہو جانا کامیابی
12۔ جس نے کاروبار کر لیا، اب اسے منظم اور مضبوط کرنا اور پھیلانا کامیابی
13۔ کسی کی نظر میں زندگی اپنے عقیدے اور ایمان پر گزارنا کامیابی
14۔ کسی کی نظر میں گھر والوں کے پاس رہنا کامیابی
15۔ کسی دوسرے کی سوچ کے مطابق دور سے کما کر بھیجنا کامیابی
16۔ ایک محقق کی نظر میں تحقیق مکمل ہو جانا کامیابی
17۔ بھوکے کو کھانا مل جانا کامیابی
کامیابی ہمیشہ قائم نہیں رہتی۔ اس کا معیار بدلتا رہتا ہے۔ کبھی ایک نوکری حاصل کرنا کامیابی ہوتا ہے کبھی وہیں سے جان چھڑا
لینا بھی آسودگی لگتا ہے۔
18۔ کبھی جو مکان بن جانا کامیابی لگتا ہے، 20 برس بعد وہی مکان سب مکانات میں چھوٹا اور گھٹیا لگتا ہے
19۔ کبھی پردیس جانا کامیابی لگتا ہے، کبھی وطن میں ماہیے دوہڑے گانا کامیابی لگتا ہے۔
20۔ کبھی گاؤں میں بس جانا کامیابی، کبھی بڑے شہر کی سہولیات سے استفادہ کرنا کامیابی
21۔ کبھی اپنے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کر لینا کامیابی کر لینا کامیابی، کبھی ان کی شادیاں کر دینا کامیابی
22۔ کسی کو نماز پڑھتے رہنا کامیابی لگتا ہے۔
23۔ کسی کو ورزش کر کے فٹ رہنا *کامیابی* لگتا ہے۔
No comments:
Post a Comment